• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر امریکی ریپر کا ردعمل آ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی ریپر کانیے ویسٹ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کو آدھا چینی جینیاتی ہائبرڈ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ریپر کانیے ویسٹ کا ایک بیان گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے ایلون مسک آدھا چینی جینیاتی ہائبرڈ ہے۔

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کانیے ویسٹ کے بیان کو تعریف کے طور پر لیتا ہوں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے امریکی ریپر کانیے ویسٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ میں نے اپنی پوری کوشش کی مگر اس کے باوجود کانیے ویسٹ نے تشدد پر اکسانے کے خلاف ہمارے اصول کی دوبارہ خلاف ورزی کی۔

اس سے قبل اکتوبر میں بھی ٹوئٹر نے یہودیوں کے بارے میں دھمکی آمیز اور نفرت انگیز تبصروں والی ٹوئٹس کرنے پر امریکی ریپر کا اکاؤنٹ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا تھا تاہم نومبر میں  اسے بحال کردیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید