• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مڈکئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا محکمہ پرائمری ہیلتھ کا دورہ

لاہور(جنرل رپورٹر) مڈکیرئیر مینجمنٹ ٹریننگ کورس کے 35 ویں سیشن کے شرکاء نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا دورہ کیا سیکریٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے تمام افسران کو محکمہ کی تفصیلی بریفننگ دی وفد کے ارکان کو ورکنگ میکانزم، ورٹیکل پروگرامز ، ایڈمنسٹریٹو اور ٹیکنیکل معاملات سمیت ڈرگ کنٹرول ریجیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وفد نے محکمہ صحت کے تمام سیکشنز کا تفصیلی دورہ بھی کیا ۔