• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائرل ڈائیلاگ ’لاہور دا پاوا، اختر لاوا‘ سے مشہور ہونے والا یہ شخص کون ہے؟

کولاج، اسکرین گریبز
کولاج، اسکرین گریبز 

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آج کل وائرل ویڈیوز کا سلسلہ ایسا شروع ہوا ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔

جہاں پاکستانیوں سمیت بھارتی بھی ابھی ’میرا دل یہ پکارے آ جا‘ کے سحر میں مبتلا ہیں وہیں ایک اور ویڈیو ہر انٹرنیٹ صارف کی نیوز فیڈ میں بار بار دکھائی دے رہی ہے۔

اس ویڈیو میں ایک بڑی عمر کے فرد کو جوشیلے انداز میں خود کا تعارف منفرد ڈائیلاگ ’لاہور دا پاوا، اختر لاوا‘ کا نعرہ لگا کر کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ شخص دراصل ہے کون آئیے جانتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان صاحب کو اب مین اسٹریم میڈیا پر انٹرویو دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ 

اس وائرل شخص کے مطابق اُن کا تعلق شہر لاہور سے ہے، وہ سیاسی جماعت ن لیگ سے وابستہ ہیں اور لاہور کی یوسی 90 کے فاتح امیدوار بھی ہیں اور مستقبل میں باقاعدہ سیاست میں آنے کا عزم رکھتے ہیں۔

وائرل شخص چوہدری اختر لاوا کے مطابق انہوں نے ایک دن یہ ویڈیو دوستوں کی فرمائش پر محض وقت گزاری اور تفریح کے لیے بنائی تھی، اُن کی یہ ویڈیو ایک دوست نے ٹک ٹاک پر اپلوڈ کر دی تھی جس کے بعد اب یہ ڈائیلاگ اور بحیثیت وہ خود کافی مشہور ہو چکے ہیں۔

75 سالہ اختر کا کہنا ہے کہ وہ اکثر محفلوں میں جاتے ہیں تو لوگ اُنہیں پہچان لیتے ہیں اور آگے بڑھ کر ملتے ہیں، اُن کے اس ڈائیلاگ کو لوگوں نے پسند کیا ہے تو اب اُنہوں نے اسے اپنا علامتی ڈائیلاگ بنا لیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹریویو دیتے ہوئے اختر کا کہنا ہے کہ یہ عزت اُنہیں اللّٰہ نے دی ہے، جو اُن پر تنقید یا اُن سے جلتے ہیں اللّٰہ نے یہ اس عزت اُن کے حاسدین کو نہیں دی ہے۔

اختر لاوا پر بننے والی میمز ملاحظہ کیجئے:

لاہور دا پاوا اختر لاوا سوشل میڈیا پر آج کل اتنا وائرل ہے کہ اس پر اب باقاعدہ میمرز نے میمز بنا ڈالی ہیں۔


خاص رپورٹ سے مزید