بنگلادیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 5 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 271 رنز بنائے اور بھارت کےلیے 272 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 266 رنز بناسکی، بھارت کی طرف سے بڑے پلیئر میچ میں پرفارمنس نہ دے سکے، شریاز ایّر 82، اکسر پٹیل 56 بناکر پویلین لوٹے۔
کپتان روہیت شرما جو 9ویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے تھے، انہوں نے 28 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے۔
بنگلادیش کے عبادت حسین نے 3، مہدی حسن مرزا اور شکیب الحسن نے 2،2 بھارتی کھلاڑیوں پویلین کا راستہ دکھایا۔
اس سے قبل بنگلادیش کی طرف سے مہدی حسن نے 100 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی جبکہ محمود 77 اور نجم الحسین 21 رنز کے نمایاں بیٹر رہے۔
بھارت کے خلاف شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس دینے پر بنگلادیش کے مہدی حسن مرزا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بنگلادیش نے 3 میچوں کی ہوم سیریز میں بھارت کیخلاف 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا مقابلہ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔