لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل رابطہ کمیٹی نےتحریکی جدوجہد میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمعہ 9 دسمبر کویوم شہدا منانے کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں شہیدوں کی قبروں پر پھول چڑھائے جائیں گے اورفاتحہ خوانی کی جائے، کار کنوں کوکراچی کے یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں تحریک کے شہیدوں کے مزارات پرحاضری دینے بھی ہدایت کی گئی ہے، رابطہ کمیٹی نےایم کیوایم اوورسیزیونٹس میں شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کرنے کو کہا ہے۔