• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی میں فاسٹ فوڈ کے اشتہارات پر پابندی

ابوظہبی (سبط عارف) ابوظہبی حکومت نے فاسٹ فوڈ اور غیر صحت بخش مشروبات کے اشتہارات پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ عوام کی صحت بہتر بنانے اور موٹاپا، ذیابیطس اور دیگر دائمی بیماریوں کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اب متحدہ عرب امارات میں سڑکوں، بل بورڈز اور دیگر مقامات پر “جنک فوڈ” کے اشتہارات نظر نہیں آئیں گے۔اس مہم کے تحت پیک شدہ اشیائے خورونوش پر بھی نئے غذائی لیبل بھی لگائے جارہے ہیں جن میں خوراک کو اے ( A ) سے ای ( E ) تک درجہ دیا جائے گا۔ اے (A) سب سے زیادہ صحت بخش اور ای ( E ) کم صحت بخش خوراک کو ظاہر کرے گا۔ابوظہبی کی سپر مارکیٹوں میں بھی غیر صحت بخش اشیاء کو داخلی دروازوں، کاؤنٹرز اور نمایاں جگہوں سے ہٹایا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید