کراچی (نیوز ڈیسک)صدر ٹرمپ کے معاشی خوشحالی کے دعوے پر امریکی عوام کے شکوک ، بیشتر امریکی صدر کے اقتصادی دعوں سے متفق نہیں، سروے میں روزمرہ زندگی کی مہنگائی ووٹروں کی سب سے بڑی تشویش، عوام ٹرمپ کی مہنگائی کمی پالیسیوں سے بے خبر،ٹیرفس اثرات زیادہ معروف، 54فیصد نے کہا یہ مہنگائی بڑھا سکتے ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے اورآئپسوس پول کے مطابق زیادہ تر امریکی، بشمول ریپبلکن ووٹرز، صدر ٹرمپ کے دعوے کے برعکس کہ امریکہ کی معیشت شاندار ترقی کر رہی ہے، متفق نہیں ہیں اور 68 فیصد نے کہا کہ معیشت اب بھی مستحکم نہیں ۔