• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں گوگل پر 2022ء میں سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا کے سب سے معروف سرچ انجن گوگل نے رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے گئے مواد کی فہرست جاری کردی ہے۔

گوگل کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے سرچ انجن پر ہر سال کی طرح اس سال بھی سیاست، مشہور شخصیات، انٹرٹینمنٹ،  ٹیکنالوجی، لذیذ کھانوں اور کھیلوں کے مختلف ٹورنامنٹس کے بارے میں اہم معلومات کی تلاش کی۔ 

رواں سال پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے گئے موضوعات:

1- ٹی 20 ورلڈ کپ

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں تو پہنچا لیکن انگلینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء
ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء

2- ایشیا کپ 2022ء

پاکستان رواں سال ایشیا کپ کے فائنل میں بھی پہنچا لیکن سری لنکا کو شکست دینے میں ناکام رہا۔ 

ایشیا کپ 2022ء میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ایشیا کپ 2022ء میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان کی جارحانہ بیٹنگ لائن اپ کو قابو کرنے کے لیے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے میچ کے ابتدائی دس اوورز کے بعد پاکستانی ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ کا ٹائٹل چھٹی مرتبہ اپنے نام کرلیا۔

3- پی ایس ایل 7

اسی طرح پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن بھی ملک میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک بہت ہی اہم ایونٹ تھا کیونکہ یہ ایڈیشن لاہور قلندرز نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر 7 سالوں میں پہلا پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پی ایس ایل7 میں لاہور قلندرز نے  پہلا پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پی ایس ایل7 میں لاہور قلندرز نے  پہلا پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرلیا


خاص رپورٹ سے مزید