• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا فیصل نجی معاملہ سوشل میڈیا پر کیوں لائیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے اور بہو نیہا سے  لاتعلقی کا اعلان اور نجی معاملہ سوشل میڈیا پر لانے کی وجہ بتادی۔

انہوں نے  کہا کہ ہم یہ سب چار سال سے برداشت کررہے ہیں اور اب ان معاملات کو سوشل میڈیا پر لانے کا مقصد اتنا تھا کہ سب کو یہ علم ہو کہ آرٹسٹز کو عزت، دولت، شہرت کمانے کے بدلے بہت کچھ برداشت بھی کرنا پڑتا ہے۔

صبا فیصل نے بذریعہ ویڈیو اپنے بیٹے اور بہو سے لا تعلقی کا اعلان کیا تو فنکاروں نے بھی ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ صبا آپا آپ بہت پیاری ہیں، آپ کے لیے بہت ساری دعائیں اللہ آپ کو اپنے حفاظت میں رکھے۔

معروف اداکارہ جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ ماں کا حق تو کوئی ادا نہیں کرسکتا، اللہ سب کو ہدایت دے، آپ سب سے اچھی والدہ اور باہمت خاتون ہیں۔

اداکارہ زینب قیوم نے بھی صبا فیصل کو دعائیں دی اور کہا کہ ایک ماں کی تکلیف، دکھ اور اذیت کو محسوس کرسکتی ہوں، اللہ آپ کی تکلیف کو کم کرئے۔

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی سارہ چودہری نے بھی صبا فیصل اور ان کے خاندان کے لئے اس مشکل گھڑی میں آسانی اور معاملات جلد حل ہونے کی دعا کی۔

ادکارہ شگفتہ اعجاز اور اداکار عاصم محمود نے بھی صبا فیصل کے گھریلو معاملے کو یوں سوشل میڈیا کی زینت بننے پر افسوس کا اظہار کیا اور اس مشکل گھڑی میں انہیں اور خاندان کو باہمت اور مضبوط رہنے کے لیے دعا کی۔

شوبز انڈسٹری اور سوشل میڈیا پیچز و صارفین کی جانب سے اس معاملے پر ملنے والے مثبت تاثرات اور دعاؤں پر جذباتی ہوگئیں اور ان رشتوں کو دلوں کا رشتہ قرار دیا اور کہا کہ یہ رشتے ہار جیت سے نہیں بنتے۔

صبا فیصل نے بڑی تعداد میں اظہار یکجہتی پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دن ان کے لیے زندگی کا مشکل ترین دن تھا لیکن ساتھ ہی انہوں نے سب سے درخواست کی کہ مزید تبصرے نہ کریں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید