• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی کھادوں اور زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ملتان (سٹا رپورٹر)کمشنر اشفاق احمد نے جعلی کھادوں، زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں جعلی زرعی ادویات فرٹیلائزرز قبول نہیں، کریک ڈاون کیا جائے۔محکمہ زراعت افسران دفاتر سے باہر نکل کر فیلڈ مانیٹرنگ کریں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر نے محکمہ زراعت کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سموگ کے تدارک کیلئے سخت اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے کسان کی روزی روٹی زمین سے جڑی ہے، اسکی دادرسی کریں۔ یوریا ڈیپ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بناءجائے۔ڈیپ اور یوریا کی جوائنٹ سیل کو چیک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام کمپناں اپنے سٹاک کی انونٹری بنائیں اور اس کی ڈائیریکٹر زراعت لسٹ کمشنر آفس جمع کروائے کسانوں کو فرٹیلائزر، یوریا ، کھاد کی فراہمی مقررہ نرخ پر یقینی بنائی جائے زیر التواءکیسوں کی مکمل پیروی کی جائے۔حکومت پنجاب کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔حکومتی پالیسیوں کے ثمرات کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے زرعی افسران محنت کریں۔ڈائیریکٹر زراعت شہزاد صابر نے بتایا کہ ڈویژن میں یوریا کھاد کی 2241 چھاپے مارے گئے، 888500 روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈویژن میں 14 لاکھ سے زائد کسانوں کو کسان کارڈ کیلئے رجسٹر کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشن کمشنر سرفراز احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر، اسسٹنٹ کمشنر محمد قاسم، محمد شفیق، متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔