• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولادیمیر زیلنسکی 2022ء میں’سال کی بہترین شخصیت‘ قرار

ولادیمیر زیلنسکی 2022ء میں ’سال کی بہترین شخصیت‘ قرار
ولادیمیر زیلنسکی 2022ء میں ’سال کی بہترین شخصیت‘ قرار 

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کو امریکا کے مشہور جریدے ٹائم نے بدھ کے روز 2022ء میں’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دے دیا ہے۔

امریکی جریدے ٹائم میں یوکرین کے صدر کو سال کی بہترین شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ زیلینسکی نے روس کے تباہ کن حملے کا ہمت سے مقابلہ کرکے اپنے یوکرینی شہریوں کو متاثر کیا اور عالمی سطح پر بھی خوب تعریفیں سمیٹیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے آغاز پر جب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی بموں کی بارش ہوئی تو سابق یوکرینی صدر اپنے لوگوں کے ساتھ موجود رہے اور اپنی قوم کو متحد کیا۔

جنگ زدہ ملک کے رہنما کی کامیابی اس حقیقت پر منحصر ہےکہ ہمت متعدی ہے کیونکہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد جب یوکرین کی سیاسی قیادت کو یہ احساس ہوا کہ صدر زیلنسکی کی اس صورتحال میں بری طرح پھنس گئے ہیں تو سب نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

امریکی جریدے ٹائم کی جانب سے 2021ء سال ایلون مسک کو’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا تھا کیونکہ پچھلے سال ان کی الیکٹرک کارکمپنی دنیا کی سب سے قیمتی کار ساز کمپنی بن گئی ہے۔ 

ٹائم میگزین نے اپنی اس روایت کا آغاز 1927ء میں کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید