• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی اظہار اور میڈیا کے حقوق کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، فرانسیسی سفیر

اسلام آباد( محمد صالح ظافر)پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے کہا ہے کہ ان کا ملک آزادی اظہار اور میڈیا کے حقوق کے دفاع کے لیے پرعزم ہے،فرانس ہر وقت انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کی حمایت کرتا رہتا ہے۔جمعہ کی شام یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کےدوران سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔سفیر نکولس گیلے نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے آنے والی آفات پر قابو پانے کی کوششوں میں گہری دلچسپی لی اور امید ظاہر کی کہ دنیا موسمیاتی تبدیلی کے رجحان سے ہونے والے نقصانات اور اثرات پر قابو پانے کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گی۔

ملک بھر سے سے مزید