• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس، 9 پاکستانیوں کو منی لانڈنگ مالی بے ضابطگیوں کے جرم میں سزائیں

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس کی درالحکومت پیرس کی فوجداری عدالت نے 9 پاکستانیوں کو مجرم قرار دیکر سزا سنائی جو ایک پاکستانی منی لانڈنگ نیٹ ورک کا حصہ تھے ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے منی لانڈنگ اور مجرمانہ تنظیمی سرگرمیوں میں حصہ لیا، خاص طور پر 2022سے 2024 تک تقریباً 15 ملین یورو کی رقم کو غیر قانونی طور پر منی لانڈنگ کی۔ اس کا سراغ فرانس کی ایجنسی نے 2022بنکوں کے لین دیں سے لگایا۔ عدالت نے ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی ، جس میں زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال تک قید شامل ہے۔علاوہ ازیں ایک لاکھ یورو جرمانہ کی سزا بھی سنائی۔ مقدمہ کی سماعت بند کمرہ میں کی گئی۔ بعض کوبعض کو گھروں تک محدود ااور بعض کو الیکٹرانک رنگ لگانے کا حکم سنایا گیا۔ سال 2022 میں پکڑے جانے کے بعد تفتیش تک ان کو جیلوں میں رکھا گیا سال 2024 میں تفیش مکمل ہوئی سال 2026 میں فیصلہ سنایا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید