• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر شہید یونیورسٹی لیاری میں 12 سال بعد سینیٹ اجلاس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں 12 سال بعد سینیٹ اجلاس، پرو چانسلر اسماعیل راہو کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسین مہدی نے ایجنڈا نکات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ادارے کی تعلیمی سمت، انتظامی اصلاحات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر واضح مؤقف پیش کیا۔ اجلاس کے دوران انتظامی و تعلیمی امور پر تفصیلی اور سنجیدہ بحث و مباحثہ بھی ہوا۔ پرو چانسلر اسماعیل راہو نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسین مہدی کی متحرک قیادت اور مختصر مدت میں نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے طویل تعطل کے بعد سینیٹ اجلاس کا انعقاد ممکن ہوا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گزشتہ 12 برس کے دوران سینیٹ اجلاس منعقد نہ ہونے کی وجوہات کا جامع جائزہ لے کر مفصل رپورٹ پیش کی جائےر تعلیمی معیار کے فروغ کے عزم کو مزید تقویت ملی۔
ملک بھر سے سے مزید