• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چینی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) پاکستان میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کیلئے قریبی رابطہ کاری اور مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم نے اقتصادی راہداری منصوبوں رفتار تیزکرنے، زراعت ، آئی ٹی ، کان کنی اور معدنیات میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیااور پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا اعادہ کیا، جس کی خصوصیت گہرا باہمی اعتماد، فولاد کی طرح مضبوط دوستی، اور مشترکہ مفادات پر باہمی تعاون کا مشترکہ عزم ہے۔وزیر اعظم نے چین کے صدر عزت مآب شی جن پنگ ، وزیراعظم عزت مآب لی کیانگ ، چینی قیادت اور عوام کو نئے چینی سال کے پرمسرت موقع پر اپنی پرتپاک مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
ملک بھر سے سے مزید