• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ کو 107.031 بلین روپے کا منافع، ڈیورنڈ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ ، 31دسمبر کو ختم ہونے والے سال میں 107.031 بلین روپے کابعد ازٹیکس منافع ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے 2025کیلئے حتمی ڈیونڈجاری نہ کرنے کا فیصلہ ، تفصیلات کے مطابق اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ (سابقہ دائود ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ) نے 31دسمبر 2025کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ 2025 میں اینگرو ہولڈنگز کو 107.031 بلین روپے کابعد ازٹیکس مجموعی منافع حاصل ہوا۔ جبکہ شیئرہولڈرز سے منسوب بعد از ٹیکس منافع 55.633بلین روپے رہا۔ کمپنی کی فی شیئر آمدنی 2024کے26.78روپے کے مقابلہ میں 46.20روپے رہی۔ کمپنی کے منافع میں یہ اضافہ بنیادی طورپر تھر مل انرجی اثاثوں کی واپسی کے باعث ہوا ہے جو 2023اور 2024کے دوران "فروخت کیلئے مختصـ"قرارد یے گئے تھے۔
ملک بھر سے سے مزید