• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں

کراچی (اسد ابن حسن) انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس جاوید اوڈھو نے اندرون سندھ بڑے پیمانے پر اعلی افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم کا تبادلہ شکارپور، سی پی او میں تعیناتی کے منتظر ایس ایس پی فیضان علی کا تبادلہ بطور ایس ایس پی جیکب آباد اور تعیناتی کے منتظر ایس ایس پی عبدالعلیم کا تبادلہ مٹیاری کر دیا گیا ہے۔ اے ایس پی محمد آصف کو بطور ایس ڈی پی او شکارپور، تابش علی شاہ کو بطور ڈی ایس پی گڑھی یاسین، پارس بخاری ایس ڈی پی او حیدرآباد کینٹ، گل حسن ایس ڈی پی او کوٹری، شاہنواز جوکھیو ایس ڈی پی او مورو اور ظہور جوکھیو بطور ایس ڈی پی او بلدیہ حیدرآباد تعینات کر دیے گئے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید