دختر مشرق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں اسپورٹس گالا کا کا انعقاد کیا گیا پرنسپل پروفیسر فرخندہ زینب نے افتتاحی کلمات ادا کئے، تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان کی پہلی خواتین کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر شمائلہ ناز نے کرکٹ کے مقابلے کا افتتاح کیا۔ اساتذہ نے بھی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ انٹر ڈپارٹمنٹ اسپورٹس گالا ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن قدسیہ راجہ کی زیر نگرانی تین دن جاری اختتام پذیر ہوئے۔
مہمان خصوصی نے پرنسپل کی کاوشوں اور بطور خاص اسپورٹس میں ان کی دلچسپی کو بہت سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ صحت مند سرگرمیاں مستقبل کے معماروں کی متوازن شخصیت کی تعمیر میں بہت معاون ثابت ہوں گی۔ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن قدسیہ راجہ نے شکریہ ادا کیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کو اسپورٹس صوبہ بنانے اور اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن اور سجاس کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
ان خیالات کا اظہار گورنر ہاؤس میں پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکرٹری جنرل محمد اصغر عظیم کی سربراہی میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
وفد میں سجاس کے صدر آصف خان، جنرل سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سینئر نائب صدر محمود ریاض، سیکریٹری فنانس شاہد انصاری، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے نائب صدر عبید اعوان، سجاس کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شامل تھے، جبکہ اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم اور کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی بھی موجود تھے۔