• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود خان نے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے سٹیزن امپرومنٹ پراجیکٹ، واٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن، موجودہ ذخائرہ کی بحالی اور نئے آبی ذخائر منصوبوں کا سنگ بیناد رکھا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سٹیزن امپرومنٹ پراجیکٹ 1 کھرب روپے مالیت کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت شہر میں 155 کلو میٹر واٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی تبدیلی شامل ہے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن، موجودہ ذخائر کی بحالی اور نئے آبی ذخائر منصوبوں میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے ایک ارب 6 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے مکمل کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ اربن فارسٹنگ، روز گارڈن، سولر شیڈ پارکنگ، دیگر سہولیات کی فراہمی بھی منصوبوں کا حصہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید