• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 
فوٹو بھارتی میڈیا
فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاتون نے 4 ٹانگوں والی بچی کو جنم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اور بچی کو دیکھنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کہنا ہے کہ بچی صحت مند ہے جس کا پیدائش کے وقت وزن 2.3 کلو گرام تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک عجیب و غریب بیماری کے باعث بچی کی 2 اضافی ٹانگیں ہیں جو غیر فعال ہیں جبکہ بچی بالکل صحت مند ہے۔

ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچی کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، اگر اسے کوئی اور بیماری نہ ہوئی تو اس کی اضافی 2 ٹانگیں آپریشن کے ذریعے ہٹا دی جائیں گی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید