• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیٰ خیل: بے گناہی ثابت کرنے کیلئے 8 ملزمان کو دہکتے کوئلوں پر چلنے کا حکم

فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا 

قبائلی عمائدین کی ایک کونسل نے 8 ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے دہکتے کوئلوں پر چلنے کا حکم دے دیا۔

یہ عجیب واقعہ منگل کو موسیٰ خیل کے علاقے کوٹ خان میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر شدید تنقید کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو جلتے ہوئے کوئلوں پر چلنے کے لیے مجبور کرنا خود قانون کی خلاف ورزی ہے۔

موسیٰ خیل کے ڈپٹی کمشنر رزاق نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ایک دکان سے کچھ قیمتی سامان چوری ہو گیا تھا جس پر دکاندار نے اپنا مسئلہ علاقے کے عمائدین کے سامنے رکھا جنہوں نے نامزد ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے جلتے ہوئے کوئلوں پر چلنے کا حکم دیا۔

عمائدین کے حکم پر مشتبہ افراد باری باری دہکتے ہوئے کوئلوں پر چلتے رہے اور جیسا کہ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے کوئی بھی جلا نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ بے قصور ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید