چوہدری شجاعت کے بیٹے اور وفاقی وزیر سالک حسین کی سابق صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی، جس کے دوران شریک چیئرمین پی پی نے انہیں شجاعت کیلئے خصوصی پیغام دیا۔
وفاقی وزیر سالک حسین آصف زرداری سے ملاقات کے بعد بلاول ہاؤس سے واپس روانہ ہوگئے، سالک حسین کی آصف زرداری سے ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک حسین نے اپنے والد کا خصوصی پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔
اس موقع پر آصف زرداری نے سالک حسین سے چوہدری شجاعت کی سیاسی بصیرت کی تعریف کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سالک حسین اپنے والد چوہدری شجاعت کو آصف زرداری کے جواب سے آگاہ کریں گے۔