• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف صحافی حسن نثار اور (ڈمی) گیلانی کی دلچسپ گفتگوآج ”خبرناک“ میں دیکھیں!!

کراچی (جنگ نیوز) سینئر صحافی ، تجزیہ کار ، قلم کار اور اینکر پرسن حسن نثار نے کہا ہے کہ رومانوی شاعری اور مشاعرہ کلچر سے اُکتاگیا تو کالم نگار بن گیا، میرے والد نے جب گھر سے نکال دیا تو ایک عرصہ تک ریڑھی پر دہی بھلے بیچتا رہا۔ اُنہوں نے کہا کہ جسے اپنے حُسن پر غرور ہو وہ مارلن منرو اور مدھو بالا کی برسی ضرور منائے۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا مجھے کسی کی بددُعا ہے کہ تجھے سب کچھ ملے گا سوائے ہنسی کے۔ ایک موقع پر شو کی ساتھی میزبان عائشہ نے پوچھا کہ آپ واحد صحافی ہیں جو لکھتے بھی عوام کیلئے ہیں اور قصوروار بھی عوام ہی کو ٹھہراتے ہیں، ایسا کیوں ہے؟ ۔ اس بات کا حسن نثار نے کیا جواب دیا یہ ناظرین کو پروگرام دیکھ کر معلوم ہوگا۔ علی میر اس بار (ڈمی) یوسف رضا گیلانی بن کر شو کی میزبانی کریں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ رات11بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔ 
تازہ ترین