• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، خاتون کی درخواست پر مدد کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

بھارت میں تصویر صحیح کرنے سے متعلق مدد مانگنے والی خاتون کی مزاحیہ انداز میں لوگوں نے خوب مدد کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہرشیتا نامی خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے مدد مانگی کہ کوئی اس تصویر میں سے ہیلمٹ پہنے شخص کو ہٹادے۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کی مدد کی درخواست پر کئی صارفین نے مزاحیہ انداز میں اس کی مدد کی۔

خاتون نے جس تصویر سے متعلق مدد مانگی اس پر کسی نے فٹبالر لیونل میسی کی تصویر لگائی تو کسی نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی۔

انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے اس مزاحیہ مدد کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

ہرشیتا کی مدد کی درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک اکاؤنٹ سے بھارتی وزیراعظم کی تصویر لگادی گئی۔

ایک شخص نے مشہور ریسلر کی تصویر کا بھی استعمال کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کئی لوگوں کی جانب سے صرف مذاق کرنے کے بعد ایک اکاؤنٹ سے ہرشیتا کی باقاعدہ مدد کردی گئی۔


دلچسپ و عجیب سے مزید