• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو آج ہی ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن گورنر پنجاب کی جانب سےجاری کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ گورنر ہاؤس میں پی ڈی ایم جماعتوں کےاجلاس میں کیا گیا۔

گورنر ہاؤس کے اندر اجلاس، باہر احتجاج

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

رینجرز اور ایف سی کے دستے گورنر ہاؤس کے اندر بھی تعینات ہیں، مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی اضافی نفری بھی پہنچ گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے مظاہرین کو روکنے کا بندوبست کر لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گورنر ہاؤس کے گیٹ کے باہر خاردار تاریں بھی لگا دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید