تہران (اے ایف پی) ایران نے جنوبی شہر شیراز میں جنسی زیادتی میں ملوث تین مجرموں کو سزائے موت دے دی، ایرانی عدالیہ کی آن لائن نیوز ویب سائٹ کے مطابق ملزمان نے شیراز میں ایک خاتون پر حملہ کرنے کے بعد اس کیساتھ زیادتی کی تھی جنہیں گزشتہ برس اکتوبر میں شناخت کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا، تینوں کو جمعرات کی صبح پھانسی پر لٹکادیا گیا۔ صوبہ فارس کے استغاثہ کاظم موسوی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تینوں ملزمان پر مشتمل گینگ ڈکیتیوں میں بھی ملوث تھا جبکہ انہوں نے کئی خواتین کو زیادتیوں کا نشانہ بھی بنایا۔