بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نیزل ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیزل ویکسین کورونا وائرس بوسٹر ڈوز پروگرام میں شامل کی جائے گی، نیزل ویکسین 18سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے استعمال کی جا سکے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی طور پرتیار کردہ نیزل ویکسین نجی مراکز میں مہیا ہوگی۔
دوسری جانب بھارتی وزیرصحت کا کہنا ہے کہ کورونا وبا ختم نہیں ہوئی، محتاط رہنا ہوگا، کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی وزیرصحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس چین، کوریا، برازیل سے پھیلتا ہے، پھر جنوبی ایشیا میں آتا ہے۔