کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں یوکرین صدر ولادی میر زیلنسکی کے دورہ امریکہ کے دوران ایران پر لگائے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔صدر زیلنسکی کے الزامات کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے ہم نے ہمیشہ یوکرین سمیت سب ملکوں کی علاقائی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کیا ہے۔ اس لئے صدر زیلنسکی کو ایران پر الزام لگاتے ہوئے یہ سوچنا چاہیے تھا ایران تذویراتی حوالے سے کس قدر تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے والا ملک ہے۔