• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد دھماکے کے زخمی پولیس اہلکار اسپتال سے ڈسچارج

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

اسلام آباد دھماکے کے چاروں پولیس اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں، جن میں اے ایس آئی رضا حسن، ہیڈ کانسٹیبل یوسف، کانسٹیبل حنیف اور بلال شامل ہیں۔

کانسٹیبل حنیف نے بیان دیا کہ آئی جے پی روڈ سے پیلی ٹیکسی گاڑی اسلام آباد میں داخل ہوئی، جس میں ڈرائیور اور ایک شخص تھا۔

بیان کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین نے گاڑی روکنے پر ڈرائیور سے کاغذات اور شناختی کارڈ مانگا۔

کانسٹیبل نے بیان میں بتایا کہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا لمبے بالوں والا شخص حلیے سے افغانی لگتا تھا۔

بیان کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل یوسف اور بلال کو مشکوک شخص کو چیک کرنے کے لیے کہا، جیسےہی ایگل اسکواڈ والے آگے آئے، گاڑی میں سوار شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

بیان کے مطابق  گاڑی کا ڈرائیور اور نامعلوم شخص ہلاک جبکہ ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوا، دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ قریبی گھروں کےشیشے ٹوٹ گئے۔

قومی خبریں سے مزید