• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے خمیر میں کراچی دشمنی موجود ہے، حافظ نعیم

حافظ نعیم الرحمان - فوٹو: فائل
حافظ نعیم الرحمان - فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خمیر میں کراچی دشمنی موجود ہے۔

فیملی فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہی نہیں ہے کہ کراچی آبادی کو درست گِنا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی کی غلط مردم شماری منظور کروائی۔

امیر جماعت اسلام کراچی نے مزید کہا کہ اس وقت شہر قائد میں سب سے سستی چیز انسانی جان بن گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں کورنگی سے 4 شہریوں کو مزاحمت کرنے پر شہید کردیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ پولیس کے 40 ہزار سے زائد اہلکار کراچی میں تعینات ہیں، 1 فیصد پولیس اہلکاروں کا تعلق بھی کراچی سے نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر کی پولیس میں کراچی کے مقامی 80 فیصد افراد کو بھرتی کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید