مسلم لیگ ن جاپان کے زیر اہتمام قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب روائتی جوش خروش کے ساتھ ٹوکیو میں منعقد کی گئی. جس میں بڑی تعداد میں ن لیگی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی ۔
تقریب کی صدارت ملک نور محمد اعوان صدر مسلم لیگ ن جاپان نے کی جبکہ مسلم لیگ ن جاپان کے چیئرمین ملک یونس ، جنرل سیکرٹری شمس علی بٹ ، نائب صدر مرزا اکرم ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عامر بٹ، فنانس سیکرٹری قمر سوزوکی ، سینئر لیگی رہنما الحاج فواد ، سلیم بیگ ، شاہین خان اور انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ یوسف مغل بطور مہمان خصوصی مدعو تھے ۔
تقریب میں میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔
اس موقع پر ملک نور محمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے محسن ہیں جنہوں نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ۔
آج بھی میاں نواز شریف ہی پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکال سکتے ہیں ۔
مسلم لیگ ن کے چئیرمن ملک یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف جلد پاکستان میں ہوں گے اور پاکستان کی قیادت کریں گے ۔
تقریب اختتام پر پاکستان کی خوشحالی اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی صحت کاملہ درازی عمر اور قائد اعظم رحمۃ اللّٰہ علیہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ۔