• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی نمائندہ)مزدوروں کے معاشی استحکام اور سماجی بہبود کیلئے پنجاب سوشل سکیورٹی نے مزدوروں میں پنجاب مزدور کارڈ کی تقسیم کا آغاز کر دیا۔ کارڈ کے ذریعے12 لاکھ مزدور اور اُن کے 68لاکھ اہل خانہ مستفید ہوں گے۔تقریب میں وزیر لیبر عنصر مجید خان مہمان خصوصی،سیکرٹری لیبر نبیل جاوید،کمشنر سوشل سکیورٹی عنبرین ساجد، وائس کمشنر طارق محمود، عبدالرؤف، ارشد منظوری، مزدوررہنما اور مزدوروں کی کثیر تعداد، میڈیکل ایڈوائزر (پیسی) پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ خان، محمد حسان، نبیل ریاض سندھو، ڈاکٹر بابر بندیشہ،بینک آف پنجاب کے نوفل داؤد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید