لاہور،فیروزوالہ( کرائم رپورٹرسے،کرائم رپورٹر،نامہ نگار)سبزہ زار کے علاقے میں سالوں نے گھریلو جھگڑے پر بہنوئی کو گولیاں مار کر قتل کر د یا، منیر کوزخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا، نواب ٹاو ن میں گاڑی سے 70سالہ شہری کی تشدد زدہ لاش خالی پلاٹ سے ملی ، جان محمد انور گرین ایکڑ کا رہائشی تھا ،2 قبل روز قبل گھر سے مارکیٹ کے لئے نکلا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھا ، فیروزوالہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں جمال ٹاؤن کے اسد علی کی لاش کھیت سے لاش ملی ، ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اسکے گلے کو اوزار بندھ سے پھندا لگا کر قتل کردیاگیا۔