لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب نے فیملی کلیم پر بھرتی کیلئے اضافی نمبرز کا ترامیمی نوٹیفکیشن جاری کرد یا ،ریٹائرڈ متوفی کےایک بیٹے یا بیٹی ،ایک پوتے یا پوتی کو اب 3 کی بجائے5 نمبرز ، شہید کے بچوں کو 10نمبرز ،دوران ڈیوٹی معذور ہونیوالے ملازمین کےبچوں کو 7 نمبرزاضافی دئیے جائیں گے۔فیملی کلیم میں بھرتی میں اضافی نمبرزتحریری امتحان ،انٹرویوپاس کرنے کے بعد دئیےجائیں گے ۔