لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں جرائم کے خاتمے کیلئےپولیس کا ایک اوریونٹ بنانے کافیصلہ کیاگیاہے ،سی آئی اے کو ختم کر کے سی سی ڈی کےبعد ایک اور نیا یونٹ بنانے کافیصلہ کر لیا گیا ، یونٹ کی سربراہی ایس پی رینک کا افسر کرےگا،سی سی پی او لاہور یونٹ کی براہ راست سرپرستی کریں گے ،، اس سپیشل کرائم یونٹ میں ڈی ایس پی او انسپکٹروں کی تعیناتیاں کی جائیں گی۔