لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلویز نے گریڈ 18کے 3افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ڈی ایس ٹی ای ون سکھرولید حسین کو تبدیل کر کے ڈی ایس ٹی ای ٹو کراچی ، ڈی ایس ٹی ای ٹو کراچی محمد کامران راشد کو ایکس ای ایس ٹی ڈیزائن ون لاہور جبکہ اے ایس ٹی ای ٹو سکھر محمد رضا قریشی کو ڈی ایس ٹی ای ون سکھر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔