لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اسلام آباد جامعہ نعیمی میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سازشوں، جارحیت، جنگی جنون کے مقابلہ میں پاکستان کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔اجلاس میں علامہ عارف حسین واحدی، مفتی گلزار نعیمی، عبد اللہ گل، ڈاکٹر ضمیر اختر خان، سید ناصر شیرازی، طاہر رشید تنولی، شاھد شمسی، مفتی عرفان نقوی، سید مرتضیٰ ثاقب، محمد علی کاظمی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاد فی سبیل اللہ، دو قومی نظریہ کی پکار نے پوری قوم کو متحد کردیا ،مرکزی قائدین کے اجلاس نے مشترکہ مؤقف کیساتھ اظہار کیا اور کہا کہچین نے عظیم دوستی کا حق ادا کردیا۔