• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینوں کو منسوخ کرنا معمول، مسافر بدستور کم ہونے لگے

لاہور ( محمد صابر اعوان ) پاکستان ریلو یز کے شعبہ مارکیٹنگ اور شعبہ کمرشل کی عدم تو جہی کے باعث ٹرینوں پر مسافروں کی تعداد میں بدستور کمی کا سلسلہ جاری ہے ٹرینوں کی منسوخی اور مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں روانہ کرنا معمول بن گیا ، دو دن میں 3 ٹرینوں کو منسوخ کیا جاچکا ہے، لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی شاہ حسین ٹرین کو مسافروں کی کمی کےباعث ریلوے انتظامیہ نے منسوخ کر دیا اور مسافروں کورات 9بجے روانہ ہونے والی گرین لائن میں روانہ کیا گیا جبکہ ایک روز قبل بھی بزنس ٹرین اور شاہ حسین ٹرین کو مسافروں کی کے باعث منسوخ کیا ، شاہ حسین ٹرین کی منسو خی سے فیصل آباد سے جانے والے مسافروں کو ریلوے کی جانب سے پوراکرایہ واپس کیاگیا، جس سے ریلوے کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ متعلقہ شعبہ کو مسافروں کی تعداد میں اضافہ کے لئے کام کرنا چاہئے کیونکہ آبادی کے بڑھنے کے ساتھ ریلوے پر مسافروں کی تعداد بڑھنے کی بجائےکم ہو گئی ہے اور روڈ ٹرانسپورٹ پر مسافروں کا رش لگا ہوا ہے ۔ ریلوے ترجمان کے مطابق وزیر ریلوے کی ہدایت پر مسافروں کی تعداد میں اضافے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور مختلف بزنس ماڈل پر غور کیا جارہا ہے ۔
لاہور سے مزید