پاکستان کسٹمز نے لاہور سے بیرون ملک ڈالرز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، سعودی عرب جانے والے 3 مسافروں سے 60 ہزار ڈالر برآمد کرلیے گئے۔
کسٹمز حکام کے مطابق مسافروں کے پاس ڈالرز بیرون ملک لے جانے کا کوئی جواز موجود نہیں تھا۔
لاہور ایئرپورٹ پر ہی کسٹمز نے دوسری کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ سے آئے مسافر سے 30 قیمتی فون اور شراب کی 28 بوتلیں برآمد کرلیں۔