• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تونیشا شرما معاملے میں بھی منشیات کی بازگشت سنائی دینے لگی

تونیشا شرما اور شیزان خان - فوٹو: فائل
تونیشا شرما اور شیزان خان - فوٹو: فائل

آنجہانی بھارتی اداکارہ تونیشا شرما کیس میں بھی منشیات کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔ 

تونیشا شرما کی والدہ ونیتا شرما نے الزام عائد کیا ہے کہ شیزان خان منشیات کے عادی ہیں۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل تونیشا شرما نے ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔ 

اس معاملے میں تونیشا کے سابقہ بوائے فرینڈ شیزان خان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ 

دوسری جانب پولیس نے تونیشا شرما کی والدہ ونیتا شرما کو طلب کرکے ان سے بیٹی کی مبینہ خودکشی سے متعلق سوالات کیے۔ 

پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ونیتا شرما نے الزام عائد کیا کہ ’شیزان نشے کے عادی ہیں۔‘ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ شیزان ایسا کب سے کر رہے ہیں۔ 

خیال رہے ونیتا شرما نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ شیزان کے دوسری لڑکیوں کے ساتھ تعلقات تھے۔ 

پولیس کے مطابق انہوں نے شیزان سے تونیشا کی والدہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر بھی تحقیقات کی ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس معاملے میں جامع تحقیق کی ضرورت ہے۔ شیزان نے اس کیس میں مناسب جوابات نہیں دیے تھے اور نہ ہی وہ اس معاملے میں اس حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید