• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تونیشا شرما کی موت خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے، کنگنا رناوت

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے تونیشا شرما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکارہ کی موت کو قتل قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے تونیشا شرما کی موت پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر طویل اسٹوری اپ ڈیٹ کی ہے۔

کنگنا رناوت کے مطابق تونیشا شرما کی موت خودکشی نہیں ہے بلکہ  ان کا قتل کیا گیا ہے جسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا کا کہنا ہے کہ ایک عورت سب کچھ برداشت کرسکتی ہے، چاہے محبت کی شادی میں محبت کم ہو، کسی رشتے یا کسی عزیز کی کمی کو بھی برداشت کرسکتی ہے۔ لیکن وہ کبھی بھی یہ برداشت نہیں کرسکتی کہ وہ جس سے محبت کرتی ہے وہ جواب میں اس سے محبت کرنے کی بجائے صرف جھوٹے دلاسے دے، جھوٹے خواب دکھائے.

انہوں نے مزید لکھا کہ اگلے شخص کے اس کی محبت کو استعمال کرنا بہت آسان تھا، اُس نے اسے صرف جسمانی اور جذباتی طور پر استعمال کیا اور چھوڑ دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی حالت میں وہ اپنے تاثرات پر بھروسہ نہیں کر سکتی، جس کو زندہ یا مردہ ہونے میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا، اگر وہ اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو براہ کرم جان لیں کہ یہ اس نے اکیلے نہیں کیا، یہ ایک قتل ہے۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر کو اداکارہ تونیشا شرما نے علی بابا ' داستان کابل‘ کے سیٹ پر اپنے ساتھی اداکار و سابق بوائے فرینڈ شیزان ایم خان کے میک اپ روم میں خودکشی کر لی تھی۔

اداکارہ کی والدہ نے شیزان خان کو نونیشا شرما کی موت کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق اداکارہ کے جسم پر صرف گلے پر پھندے کا نشان ہے اس کے علاوہ کسی دوسری چوٹ کا کوئی نشان نہیں جس سے اس کی موت خودکشی ثابت ہوگئی۔ تاہم تونیشا شرما کے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان 30 دسمبر تک زیر حراست ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید