لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور میں اغوا کے بعد بچوں کے گردے بیچنے والےگروہ کا انکشاف ہوا ہے،مناواں کے علاقہ شریف پورہ سے 20 روز قبل اغوا ہونے والا 14 سالہ لڑکا بازیاب ہو گیا ہے، اغوا کاروں نے 14 سالہ عبداللہ کا مبینہ طور پر گردہ نکال کر بیچ دیا، فیصل نامی ملزم نوکری کا جھانسہ دے کر راولپنڈی لے کر گیا۔