• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی، بدین سے سکھر 15 فیصد زیادہ بارشیں ہو نگی

 اسلام آ باد ( جنگ نیوز )محکمہ موسمیات نے مون سون میں معمول سے 10 سے 20 فیصد زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، اس سال موسم برسات میں بارشیں معمول سے کہیں زیادہ برسیں گی،برکھا رت کا دورانیہ اور شدت دونوں ہی زیادہ ہوں گے۔پنجاب اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں پری مون سون کی ہلکی بارشوں کا آغاز ہو چکا تاہم پری مون سون کی اچھی بارشیں جون کے تیسرے ہفتہ سے شروع ہو نگی۔کشمیر بالائی پنجاب ہزارہ ڈویژن مردان، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور اورفیصل آباد ڈویژن اور  موسلا دھار بارشیں سندھ میں بھی ادھم مچائیں گی ۔سندھ میں بدین سے سکھر 10 سے 15 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی، ہیٹ زیادہ ہوئی تو کراچی میں اربن فلڈ کے خطرات بھی موجود ہیں۔
تازہ ترین