تہران (اے پی پی) ایران نے اپنے سینئر فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل ملوث ہونے کے الزام میں 60 امریکی اہلکاروں کو بلیک لسٹ کر دیا۔ کمانڈر کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں،امریکی اور مغربی ممالک مقدمے کو آگے بڑھانے کی ہماری کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نےکہا کہ ایران نے قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے پر تقریباً 60 امریکی اہلکاروں کو بلیک لسٹ کیا ہے۔ قاسم سلیمانی کے قتل کی تیسری برسی سے قبل ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران کمانڈر کے قتل کی تحقیقات کر رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اور مغربی ممالک اس مقدمے کو قانونی طور پر آگے بڑھانے کی ایران کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، حالانکہ تہران نے ضروری اقدامات کئے ہیں۔امیر عبداللہیان کے مطابق، 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے بارے میں مذاکرات کے دوران امریکا نے ایران کی بلیک لسٹ سے اپنے سابق عہدیداروں کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا ۔