• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو:’ایل مینچو‘ کی ہلاکت کے بعد بدامنی، کارٹلز کی ’ڈیجیٹل وارفیئر‘

میکسیکو سٹی (اے ایف پی) میکسیکو:’ایل مینچو‘ کی ہلاکت کے بعد بدامنی، کارٹلز کی ’ڈیجیٹل وارفیئر‘ ، اے ایف پی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی درجنوں جعلی تصاویر اور ویڈیوز کو بے نقاب کر دیا، تجزیہ کاروں نے افراتفری پھیلانے والے3بڑے گروہوں اور ’ڈیجیٹل انجن‘ اکاؤنٹس کی نشاندہی کر دی، رپورٹ میں مجرمانہ سرگرمیوں کیلئے وقف 100 سے زائد اکاؤنٹس کا انکشاف؛ ہمدردی کے ذریعے بھرتی کا جال۔ تفصیلات کے مطابق جب میکسیکو کے طاقتور منشیات فروش نیمیسیو ’ایل مینچو‘ اوسیگیرا کے مسلح کارندے اپنے لیڈر کی ہلاکت کے ردِعمل میں ملک بھر میں گاڑیاں جلا رہے تھے اور سڑکیں بند کر رہے تھے، وہیں کچھ دوسرے کارندے ایک مختلف ہتھیار کے ذریعے افراتفری پھیلا رہے تھے: اور وہ ہتھیار ’غلط معلومات‘ تھا۔ اتوار کے روز ایک فوجی آپریشن میں میکسیکو کے مطلوب ترین منشیات فروش اور ’جالیسکو نیو جنریشن کارٹل‘ کے سربراہ کی ہلاکت نے ملک کی 32 میں سے 20 ریاستوں میں مجرمانہ تشدد کی ایک لہر دوڑا دی ہے۔ اس واقعے کے بعد مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر بھی بڑے پیمانے پر پھیلائی گئیں جنہیں سوشل میڈیا پر ہزاروں بار شیئر کیا گیا۔ میکسیکو میں اے ایف پی کی فیکٹ چیکنگ ٹیم نے اس آپریشن اور اس کے اثرات سے منسوب ایک درجن کے قریب جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا تجزیہ کیا، جنہیں سوشل میڈیا پر 38,500 سے زائد مرتبہ شیئر کیا جا چکا تھا۔ سب سے زیادہ پھیلائی جانے والی تصاویر میں سے ایک،جو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تھی،مغربی ریاست جالیسکو کے بحر الکاہل کے ساحل پر واقع سیاحتی جنت ’پورتو والارٹا‘ کی ایک فضائی تصویر تھی۔ اس تصویر میں شہر کی متعدد عمارتوں کو شعلوں میں گھرا ہوا دکھایا گیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید