واٹس ایپ اب ’کیپٹ میسج‘ نامی نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس سے صارفین ڈِس اپیر ہونے والے پیغامات کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
عام طور سے واٹس ایپ صارفین اگر کسی گروپ میں یا انفرادی طور پر ڈِس اپیئرنگ میسج کا آپشن ایکٹو کرتے ہیں تو ایک مقررہ وقت کے بعد چیٹ باکس کے تمام پیغامات خود بخود حذف ہوجاتے ہیں۔
تاہم اب اگر کسی بھی گروپ کا کوئی بھی رکن اپنے پاس کوئی خاص پیغام محفوظ کرنا چاہتا ہے تو اس نئے فیچر کی مدد سے کرسکتا ہے۔
واٹس ایپ صارفین کو بس اپنے پیغامات کی سیٹنگ میں ’کیپٹ میسج‘ کا آپشن ایکٹو کرنا ہوگا۔
ڈِس اپیئرنگ میسج کا آپشن ایکٹو ہونے کے باوجود بھی کیپٹ میسج کے باعث واٹس ایپ صارفین اپنی مرضی سے جب تک چاہیں چیٹ باکس میں خاص پیغامات کو اپنے پاس عارضی طور پر محفوظ رکھ سکتے ہیں اور پھر جب میسجز کو اَن کیپٹ کریں گے تو مذکورہ تمام پیغامات مستقل طور پر حذف ہوجائیں گے۔
ویبیٹا انفو کے مطابق یہ سہولت گروپ چیٹ کے ساتھ ساتھ انفرادی چیٹ کے لئے بھی اسی طرح میسر ہوگی۔
تاہم ابھی یہ نیا فیچر تجرباتی مراحل میں ہے اور صرف مخصوص واٹس ایپ صارفین کے لئے ہی میسر ہے۔
لیکن جلد اس کی آزمائش مکمل ہونے کے بعد اسے واٹس ایپ کے دیگر عام صارفین کے لئے بھی فراہم کر دیا جائے گا۔