امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان آئندہ 6 ماہ میں ڈیفالٹ سے بچ جائے گا۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مشکلات ختم نہیں ہوئیں، اسے جون کے آخر تک آئی ایم ایف کی رقم فائدہ دے گی۔
رپورٹ میں بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو ڈالرز میں بڑے قرض کی واپسی کی فکر ہے، قرض کی واپسی اپریل 2024ء میں ہونی ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو مزید بیرونی امداد چاہیے ہو گی، آئی ایم ایف پاکستان کی باقی ماندہ قسط روک سکتا ہے، تاہم سیلاب اور پاکستان کی ضروریات کے باعث ایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔
رپورٹ میں بلومبرگ نے کہا ہے کہ ان ضروریات میں اندازاً 8.8 ارب ڈالرز کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ شامل ہے، جبکہ 2.2 ارب ڈالرز کی غیرملکی قرضوں کی ادائیگی شامل ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ضروریات میں اپریل 2024ء میں 1 ارب ڈالرز بانڈ کی میچورنگ بھی شامل ہے۔
رپورٹ میں بلومبرگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارکیٹ رسک اسسمنٹ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف یا دیگر قرض دہندگان سے مزید بیرونی امداد کی ضرورت ہو گی۔