لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے لوکل اخبارات اور رسائل کو سرکاری اشتہارات کا کوٹہ نہ دینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب کا حکم نامہ معطل کردیا،عدالت نے حکومت پنجاب اور سیکرٹری انفارمیشن پنجاب ودیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، نیوز پیپرز اینڈ پیریاڈیکل ایسوسی ایشن کی درخواست پروکیل اشتیاق اے خان نے موقف اپنایا کہ حکومت نے لوکل اخبار اور رسائل کا سرکاری کوٹہ ختم کر دیا، پنجاب حکومت نے امتیازی سلوک کرتے ہوئے 25 فیصد کوٹہ ختم کیا، سیکرٹری انفارمیشن پنجاب نے لوکل اخبار ات اور رسائل کا 25 فیصد کوٹہ ختم کرنے کا حکم دیا، لوکل اخبار اور رسائل کا سرکاری اشتہارات کا کوٹہ ختم کرنا آئین کے خلاف ہے، استدعاہے کہ عدالت حکومت کی طرف سے اشتہارات کا کوٹہ ختم کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔