• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے عوامی مقامات پر فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی لگا دی

اسرائیل نے فلسطین کے خلاف ایک اور جارحانہ اقدام کیا ہے، جس کے مطابق اسرائیلی وزیر نے عوامی مقامات پر فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی لگا دی ہے۔

تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتماربین گویئر نے اس حوالے سے اسرائیلی پولیس کو ہدایت جاری کر دی ہے۔ 

اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی کی حوصلہ افزائی کیلئے علامتی پرچم لہرانے پر پابندی ہوگی۔ اسرائیل مخالف عناصر کے ریاستی یا ان کی دہشت گرد تنظیم کے پرچم سرکاری اداروں پر لگانے کی پابندی ہوگی۔ 

اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ اپنی تمام توانائیاں دہشتگردی اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف استعمال کریں گے۔ 

اسرائیلی وزیر کے مطابق اب عوامی مقامات میں فلسطینی پرچم نہیں لہرایا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید