• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیارا ایڈوانی اسپتال میں زیر علاج، حقیقت کیا؟

بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی ۔ فوٹو فائل
بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی ۔ فوٹو فائل

کیا بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اسپتال میں زیر علاج ہیں؟ اپنی فلم گیم چینجر کی ممبئی تقریب میں سے غیر حاضری کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

آج صبح سے کیارا ایڈوانی کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبر زیر گردش ہے، جس پر اداکارہ کی ٹیم نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

دراصل اداکارہ نے 10 جنوری کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم گیم چینجر سے متعلقہ ممبئی کی پریس کانفرنس میں شرکت کرنا تھی، لیکن وہ نہ آسکیں۔

کیارا ایڈوانی کی ٹیم نے وضاحتی بیان میں کہا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج نہیں ہیں، مسلسل کام کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں، اس لیے آرام تجویز کیا گیا۔

اداکارہ کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبر اس وقت زبان زد عام ہوئی، جب فلم کی تقریب میں عدم حاضری پر میزبان نے اُن کے اسپتال میں داخل ہونے کا بتایا تاہم مزید کوئی تفصیل میڈیا سے شیئر نہیں کی۔

قومی خبریں سے مزید